• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اے این ایف کا کریک ڈاؤن، 30کلوسے زیادہ منشیات برآمدکر لی گئی

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)اے این ایف نے ملک کے مختلف شہروں میں منشیات سمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 30کلوسے زیادہ منشیات برآمدکرلی ،کارروائیوں کے دوران 4ملزموں کو گرفتار کرلیاگیا،مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا۔ترجمان اے این ایف کے مطابق، مصدقہ خفیہ اطلاع کی بنیاد پر پشاور میں عبدرہ کرکٹ گراؤنڈ، ریلوے لائن روڈ کے قریب ایک مشکوک سوزوکی مہران گاڑی کو روک کر تلاشی لی گئی، دورانِ تلاشی گاڑی میں موجود لاؤڈ اسپیکر باکس کے اندر مہارت سے چھپائے گئے چرس کے 8 پیکٹس برآمد کر لیے گئے،ہر پیکٹ کا وزن 1200 گرام تھا، جبکہ برآمد ہونے والی منشیات کا کل وزن 9 کلو600گرام ریکارڈ کیا گیا، کاروائی کے دوران پشاور سے تعلق رکھنے والے گاڑی کے ڈرائیور کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا گیا،گلشن معمار کراچی میں واقع کوریئر آفس میں آسٹریلیا جانے والے پارسل سے کپڑوں میں جذب 11 کلوگرام600 آئس برآمد کرکے ایک ملزم کو گرفتار کرلیاگیا،ماڈل ٹاؤن ہمک اسلام آباد کے قریب ایک گاڑی سے 4کلوگرام چرس برآمد کرکے ایک ملزم کوگرفتار کرلیاگیا۔
اسلام آباد سے مزید