انسانیت کی خدمت کیلئے ملکرکا م کرینگے،مقررین

July 02, 2022

لاہور(اپنے نامہ نگار سے) محکمہ انسانی حقوق واقلیتی امور اور فلاحی ادارے ہیومن فرینڈز آرگنائزیشن کے باہمی اشتراک سے انسانی حقوق کے فروغ کے لیے قائم سیمینار ہوا۔ صدر ہیومن فرینڈز آ رگنائزیشن ساجد کرسٹوفر نے کہا کہ محکمہ انسانی حقوق کے زیر اہتمام انسانیت کی خدمت کے لیے ملکر کام کریں گے ۔ محمد یوسف ,ایم پی اے سردار مہندر پال سنگھ ،مولانا عاصم مخدوم نے بھی خطاب کیا۔ پا دری ایمونئیل کھوکھر، مرزا اسد اللہ سعید، علامہ حافظ کاظم رضا نقوی ،علامہ اصغر عارف چشتی، قاسم علی قاسم بھی موجود تھے۔