راجن پور ماڑی ٹاپ،واٹر سپلائی سکیم پر ترقیاتی کام تیزی سے جاری

July 02, 2022

ملتان (سٹاف رپورٹر) ہاؤسنگ اربن ڈویلپمنٹ اینڈ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ کا راجن پور ماڑی ٹاپ پر واٹر سپلائی سکیم پر ترقیاتی کام تیزی سے جاری ہے،منصوبہ پر 60ملین لاگت آرہی ہے،منصوبے پر 60 کام مکمل ہو چکا ہے۔ ہنگامی اقدامات کرتے ہوئے فنڈز جاری کروا کر ترقیاتی کاموں کا آغاز کیا گیا ہے تاکہ عوا م کو صاف پانی کی بہتر سہولیات میسر آئیں مشکل سکیم کو فعال کر کے عوام کے لیئے آسانیاں پیدا کر رہے ہیں،ان خیالات کا اظہار سیکرٹری ہاؤسنگ جنوبی پنجاب جاوید اختر محمود نے ماڑی ٹاپ راجن پور کے دورہ کے پر کیا اس موقع پر ڈی جی خان کے ایس ڈی اے اور ڈپٹی سیکرٹری زاہد اقبال بھی موجود تھے۔