ہماری ذراسی احتیاط ڈینگی جیسے موذی مرض کے خاتمے کویقینی بناسکتی ہے سیکرٹری اطلاعات وثقافت پنجاب

July 03, 2022

لاہور(پ ر) سیکر ٹری اطلاعات وثقافت پنجاب راجہ منصور نے کہا ہے کہ ہماری ذرا سی احتیاط ڈینگی جیسے موزی مرض کے خاتمے کو یقینی بناسکتی ہے۔خشک اور ستھرا ماحول نا صرف ڈینگی کی افزائش کو روک سکتا ہے بلکہ آلودگی سے جڑے دیگر مسائل سے بھی نجات دلا سکتا ہے۔ اپنے گھروں اور گلی محلوں سے بارشی پانی کا بروقت نکاس، سیوریج سسٹم کی حفاظت، کھڑے پانیوں کی صفائی اور ذخیرہ شدہ پانی میں ڈینگی کی پیداوار کی روک تھام کے لیے تجویز کردہ ادویات کا استعمال پنجاب کو ڈینگی سے پاک صوبہ بنا سکتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈینگی ڈے کے موقع پر محکمہ تعلقات عامہ کے زیر اہتمام ڈی جی پی آر ہیڈ آفس سے ایبٹ روڈ تک آگاہی واک کی قیادت کے دوران کیا۔ واک میں ڈائریکٹر نیوز جاوید یونس،ڈائریکٹر ایڈمن نایاب حیدر اور دیگر انتظامی افسران نے بھی شرکت ۔ سیکرٹری انفارمیشن نے کہا کہ تمام سرکاری محکمے اور ضلعی دفاتر ڈینگی کی روک تھام کے لیے آگاہی مہمات کو یقینی بنائیں۔ اس سے قبل ڈی جی پی آر ہیڈ آفس میں صفائی ستھرائی اور ڈینگی کی روک تھام کے لیے انتظامات کا بھی جائزہ لیا۔