خیبر پختونخوا میں لمپی اسکن سے چوبیس گھنٹوں میں 106جا نورمرگئے

July 03, 2022

پشاور (جنگ نیو ز)خیبر پختونخوا میں لمپی اسکن سے چوبیس گھنٹوں کے دوران 106 جانور مرگئے محکمہ لائیو سٹاک کے مطابق لمپی اسکن سے صوبے میں ہلاک مویشیوں کی تعداد 492 ہوگئی محکمہ لائیو اسٹاک کے مطابق لمپی اسکن کے باعث سب سےزیادہ ضلع کرم میں 112 جانوروں کی ہلاکت رپورٹ ہوئی ہے جبکہ پشاور میں 46 ،ڈی آئی خان 45 اور بنوں میں 44مویشی مرگئے، اسی طرح صوبے میں ایک دن کے دوران 1191 جانور لمپی اسکن سے متاثر ہوئے، محکمہ لائیو اسٹاک کے رپورٹ کے مطابق خیبرپختونخوا میں لمپی اسکن سے متاثرہ مویشیوں کی تعداد 12 ہزار 408 تک پہنچ گئی جبکہ صوبے کے جنوبی اضلاع لمپی اسکن سے زیادہ متاثر ہیں، خیبرپختونخوامیں ایک لاکھ 72 ہزار سے زیادہ مویشیوں کی ویکسی نیشن کی گئی ہے۔