فوڈچین کولاکھوں کانقصان پہنچانے والے ملزموں کے خلاف مقدمہ درج

July 03, 2022

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)فوڈچین کو28لاکھ روپے کانقصان پہنچانے والے ملزموں کے خلاف مقدمہ درج کرلیاگیا۔تھانہ کوہسارکو ساجدمحمود سپروائزر نے بتایاکہ زین غفورچھ سال سے ملازمت کررہاہے ۔ وہ گزشتہ دوسال سے بلیوایریا برانچ میں بطورپارسل ٹیکرکام کررہاتھا،18ماہ سے ادارہ کی سیل میں کمی ہورہی تھی جس پرسائل نے جانچ پڑتال شروع کی اور30جون کو زین غفورکو آرڈر سے زائدپارسل دیتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑلیا ۔جب مزیدانکوائری کی گئی توپتہ چلاکہ زین غفور 18ماہ سے آرڈرسے زائدپارسل ڈیلیوری کررہاہے جس سے ادارے کو28لاکھ روپے کانقصان ہوا،ملزم نے مزیدانکشاف کیاکہ اس کے ساتھ ارسلان ،سجاول اوردیگر ملوث ہیں جومل کرآرڈر سے زائدپارسل حاصل کرکے آگے فروخت کرتے ہیں ۔