صوبے میں جاری ترقیاتی منصوبوں پر کام کی رفتار کو تیز کیا جائے،سیکرٹری مواصلات

July 03, 2022

کوئٹہ (خ ن)صوبائی سیکرٹری مواصلات و تعمیرات روشن علی شیخ کی زیر صدارت صوبائی سنڈیمن ہسپتال میں ترقیاتی سکیمات پر پیش رفت سے متعلق جائزہ اجلاس ہوا جس میں چیف انجینئرڈیزائن سجاد بلوچ ٹیکنیکل ایڈوائزر مختیار احمد کاکڑ سمیت محکمہ مواصلات و تعمیرات کے افسران نے بھی شرکت کی اجلاس کو سول سنڈیمن ہسپتال میں جاری منصوبوں کے بارے میں تفصیل سے بریفنگ دی گئی اجلاس کو بتایا گیا کہ سول سنڈیمن اسپتال میں جاری منصوبوں پر کام تیزی سے جاری ہے ان منصوبوں میں میڈیکل اینڈ کارڈیک ایریا، آرتھوپیڈک وارڈ، آرتھرو ای این ٹی، گائنی وارڈ کے نزدیک ٹف ٹائل اور ڈینٹل او ٹی کا کام سو فیصد مکمل ہوچکا ہے جبکہ نرسنگ ہاسٹل بلاک بی بلاک سی اور بلاک ڈی کا کام 70 فیصد مکمل ہو چکا ہے اس موقع پر صوبائی سیکرٹری مواصلات و تعمیرات نے اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے مذکورہ منصوبے پر پیشرفت کو سراہتے ہوئے کہا کہ منصوبے پر جاری کام تسلی بخش ہے انہوں نے کہا کہ اگر اسی طرح صوبے میں جاری تمام منصوبوں پر کام کی رفتار کو تیز کیا جائے تو تمام اہم منصوبے اپنے وقت مقررہ پر مکمل ہو جائیں گے جس کا فائدہ صوبے کے عوام کو جلد ملنا شروع ہو جائے گا جاری ترقیاتی منصوبوں پر کام کی رفتار کو مزید تیز کیا جائے انہوں نے کہا کہ ترقیاتی منصوبوں کا میعار اور شفافیت اولین ترجیح ہونی چاہیے صوبے بھر میں بنیادی ڈھانچے کی بہتری کیلئے مؤثر اقدامات کئے جائیں صوبے میں انفراسٹرکچر کی بہتری کے لیے ترقیاتی اسکیمات پر کام جاری ہے تمام منصوبوں کو شفاف انداز میں مکمل کیا جائے گا۔