بینک کی کیش وین سے 20 کروڑ کی ڈکیتی میں ملوث 2 ملزمان گرفتار

July 04, 2022

کراچی ( اسٹاف رپورٹر )بہادر آباد پولیس نے 2021میں ہونے والی کراچی کی سب سے بڑی واردات میں بینک کی کیش وین سے 20 کروڑ کی ڈکیتی میں ملوث مفرور دو ملزمان مدثر شاہ ولد نیاز بادشاہ اور عابد رحمٰن عرف عابد افغانی ولد میر رحمان عرف نور رحمٰن عرف میاں کو گرفتار کرلیا ،پولیس نے بتایا کہ ملزمان اسٹریٹ کرائم اور منشیات سمیت سنگین وارداتوں میں ملوث ہیں، ملزم عابد ڈکیتی کرنے کے بعد افغانستان فرار ہو گیا اور ایک ماہ قبل افغانستان سے واپس آیا تھا،ملزمان کو موٹر سائیکل پر مشتبہ حالت میں جاتے ہوئے گرفتار کیا گیا،ملزمان سے چرس 1040گرام اور ایک پستول 30بور برآمد ہوئی ہے ، ملزمان کے خلاف تھانہ بہادرآباد میں مقدمات درج کر لیے گئے ہیں۔