مرکزی جامع مسجد جعفریہ و امام بارگاہ کمپلیکس اسٹیل ٹاؤن کے امور میں بیجا مداخلت قبول نہیں، ایم ڈبلیو ایم

July 04, 2022

کراچی (پ ر)مجلس وحدت مسلمین ضلع ملیر کے صدر سید احسن عباس رضوی نے کہا ہے کہ پاکستان اسٹیل کی انتظامیہ عزاداری میں رکاوٹ ڈالنے سے باز رہے، مرکزی جامع مسجدجعفریہ وامام بارگاہ کمپلیکس اسٹیل ٹائون کے امور میں بیجا مداخلت کسی صورت قبول نہیں،حکومت اور ضلعی انتظامیہ پاکستان اسٹیل ملزانتظامیہ کی مسجد وامام بارگاہ میں بلاجواز مداخلت کا فوری نوٹس لے،بصورت دیگر بھرپور احتجاج کیا جائے گا،ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسٹیل ٹائون گلشن حدید سےملاقات کے لیئے وحدت ہائوس آنے والے مرکزی جامع مسجد وامام بارگاہ کمپلیکس کے انتظامی وفد،انجمن غلامان آل رسولؐ، انجمن محبان آل محمد ؑ کے عہدیدان سے گفتگو کرتے ہوئے کیا،انہوں نے کہا کہ ہم منتظمین مسجد وامام بارگاہ کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں اور وفاقی وصوبائی حکومت، ڈی جی رینجرز سندھ، کور کمانڈر کراچی، آئی جی پولیس سمیت ڈپٹی کمشنر اور ضلعی انتظامیہ سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ فوری طورپر اس مسئلے کے سنجیدہ حل کیلئے اقدام کریں۔