11 سماج دشمن گرفتار ، اسلحہ، منشیات اور5 چوری شدہ موٹر سائیکل برآمد

July 04, 2022

راولپنڈی،اسلام آباد (سٹاف رپورٹر، خصوصی نامہ نگار) موٹر سائیکل چور کو گرفتار کرکے 5 چوری شدہ موٹر سائیکل برآمد کرلئے گئے ،تھانہ ویسٹریج پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث ملزم عطاء اللہ کو گرفتار کرلیا، ملزم سے چوری شدہ 5 موٹر سائیکل برآمد ہوئے، کایس ایچ او نے بتایا کہ ملزم موٹر سائیکل چوری کے متعدد مقدمات میں ریکارڈ یافتہ ہے۔ کیپٹلپولیس نے پا نچ افراد سے اسلحہ برآمد کر کے انہیں گرفتار کر لیا۔ راولپنڈی پولیس نے تین ملزموں کو گرفتار کرکے 2 رائفلیں12 بور، اور ایک رائفل ایم پی -5 اور ایمونیشن برآمد کرکے ان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ۔ راولپنڈی پولیس نے 5ملزموں کو گرفتار کرکے چرس اورشراب برآمد کر لی۔ راولپنڈی پولیس نے 3ملزموں کو گرفتار کرکے ناجائز ا سلحہ معایمونیشن برآمد کرلیا۔ ،ملزم کے دیگر سہولت کاروں کو بھی گرفتار کیا جائے گا۔ تھانہ ائیر پورٹ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 3ملزموں منیب، رفاقت اور عثمان کوگرفتارکرکے ملزموں سے ،تھانہ رتہ امرال پولیس نے ملزم جاویدسے 200گرام چرس، صدرواہ کینٹ پولیس نے ملزم سجادسے 330گرام چرس،پیرودہائی پولیس نے ملزم فیصل سے10لیٹر شراب،ملزم طیب سے10لیٹر شراب جبکہ صادق آباد پولیس نے ملزم حمزہ سے 5لیٹر شراب برآمد کرکے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرلیے۔ تھانہ نیوٹاؤن پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم دانیال کو گرفتا رکرکے ملزم سے پستول30بور معایمونیشن برآمد کیا، تھانہ صدرواہ کینٹ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم واجدکو گرفتار کرلیا، ملزم سے پستول30بور معایمونیشن برآمد ہوا،جبکہ تھانہ دھمیال پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم ارسلان کو گرفتار کرکے ملزم سے پستول30بورمعایمونیشن برآمد کیا، پولیس نے ملزموں کے خلاف مقدمات درج کرلیے۔