شاہ محمود کیلئے پیپلز پارٹی میں کوئی جگہ نہیں، یوسف رضا گیلانی

July 04, 2022

اسلام آباد(محمد صالح ظافر) سابق وزیر اعظم اور پیپلز پارٹی کے رہنما مخدوم سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے پیپلز پارٹی میں کوئی جگہ نہیں اور نہ ہی ان کی پیپلز پارٹی کے بڑے رہنماؤں سے ملاقات ہوئی ہے۔ یوسف رضا گیلانی نے کراچی سے دی نیوز سے مختصر گفتگو کرتے ہوئے بتا یا ہے کہ شاہ محمود قریشی اور دیگر پی ٹی آئی کے رہنما اس ضمن میں افواہیں پھیلا رہے ہیں جو کہ محض افواہیں ہیں ان باتوں میں کوئی صداقت نہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ایک دو دنوں میں اس سلسلے میں مذید وضاحت ہوجائے گی۔