شندور پولو فیسٹیول کا فائنل معرکہ چترال کے نام

July 04, 2022

چترال(نمائندہ جنگ)خیبرپختونخوا کلچر اینڈ ٹورازم اتھارٹی کے زیراہتمام وادی چترال اپر میں شندور کے مقام پر منعقد ہونے والا شندور پولو فیسٹیول کا فائنل ایک بار پھر چترال کی ٹیم نے اپنے نام کرلیا۔ فائنل میچ میں چترال اے کی ٹیم نے گلگت بلتستان اے کی ٹیم کو 9گول کے مقابلے میں 10گول سکور سے شکست دی۔ خیبرپختونخوا کلچراینڈٹورازم اتھارٹی،ہیڈ کوارٹر الیون کورپشاور، فرنٹیئر کورنارتھ، ضلعی انتظامیہ چترال اپر و لوئراور این ایل سی کے تعاون سے منعقدہ تین روزہ شندور پولو فیسٹیول کامیابی سے اختتام پذیر ہو گیا۔