امام الحق کا پہلی بار کاؤنٹی کلب سے معاہدہ

July 05, 2022

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان کرکٹ ٹیم کے اوپنر امام الحق اس سال پہلی بار کائونٹی سیزن میں ایکشن میں دکھائی دیں گے۔سمرسیٹ نے ان سے سیزن کے آخری چار میچوں کے لئے معاہدہ کرلیا ہے۔سمر سیٹ نے بھی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر امام الحق کے ساتھ معاہدے کی تصدیق کردی ہے۔امام الحق 22 ستمبر کو روٹرڈیم سے انگلینڈ پہنچیں گے بعدازاں ان کی پاکستان واپسی اکتوبر میں ہوگی۔