سی ڈی اے ہسپتال کا شعبہ اینڈو کرونالوجی سپیشلائزیشن کیلئے منظور

July 05, 2022

اسلام آباد( نیو زرپورٹر) سی ڈی اے ہسپتال کے شعبہ اینڈو کرونالوجی کو فزیشنز اینڈ سرجنز پاکستان نے سپیشلائزیشن کے لئے با قاعدہ طور پرمنظور کر لیا جس کے بعد سی ڈی اے ہسپتال کو اینڈو کرونالوجی کے لئے تسلیم کردہ سپرانسٹیوٹ ہونے کا اعزاز حاصل ہو گیا ۔قبل ازیں سی ڈی اے ہسپتال میں مختلف شعبوں میں سپیشلائزیشن کرائی جا رہی تھیں۔ انتظا میہ کی ہدایت پر مزید دو شعبوں میں سپیشلائزیشنز کا اضافہ کیا گیا ہے جن میں گائنی اور اینڈوکرونالوجی میں سپر سپیشیلٹی شا مل ہے۔یہ شعبہ سی ڈی اے ہسپتال میں حا ل ہی میں تعمیر کئے گیے بلاک میں قائم کیا گیا ہے۔ شعبہ چھ ماہ قبل شروع کیا گیا تھا جس کی نگرانی ڈاکٹر سرور ملک کر رہے ہیں۔