پمز میں حاملہ خواتین کو زائد المیعاد انیستھیزیا دئیے جانے کی تحقیقات

July 05, 2022

اسلام آباد (بلال عباسی، خصوصی رپورٹ ) پمز ہسپتال میں حاملہ خواتین کو مبینہ طور پر زائد المیعاد انیستھیزیا دئیے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔ ذرائع کے مطابق وزیر صحت نے پمز میں 9 حاملہ خواتین کو مبینہ طورپرزائد المیعاد انیستھیزیا دینے کا نوٹس لے لیا ہے۔ ذرائع کے مطابق ہسپتال میں حاملہ خواتین کو مبینہ طور پر دوران زچگی زائدالمیعاد انیستھیزیا دیا گیا جس سے ایک خاتون جاں بحق ہوگئی جبکہ 6 خواتین وینٹی لیٹر پرہیں۔ بتایا گیا ہےکہ متاثرہ خاندانوں نے واقعہ کے حوالے سے درخواست بھی دے رکھی تھی۔وزیر صحت قادر پٹیل کا کہناہے کہ معاملے کی انکوائری کی جارہی ہے،ذمہ داروں کے خلاف کارروائی ہوگی۔