اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار )صادق آباد پولیس نے لاہور سے شادی پر آئی 8 سالہ بچی سے زیادتی کے مقدمہ کا ملزم گرفتار کر لیا۔ ،مدعی مقدمہ کے مطابق ملزم نے میری بیٹی کے ساتھ زیادتی کی، صادق آباد پولیس نے واقعہ پر مقدمہ درج کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا، ملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا، ایس پی راول بیدار بخت گوندل کا کہناتھاکہ بچوں سے زیادتی، ہراسمنٹ یا تشدد ناقابل برداشت ہے۔