• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہید میجر حسنین شہزاد ہمایوں اور کیپٹن عبدالصمد کی نماز جنازہ راولپنڈی چکلالہ گیریژن میں ادا کردی گئی

اسلام آباد ( نمائندہ خصوصی ) کوئٹہ کے علاقے نواں کلی کے قریب تربیتی طیارہ حادثے میں شہید ہونے والے میجر حسنین شہزاد ہمایوں اور کیپٹن عبدالصمد کی نماز جنازہ راولپنڈی کی چکلالہ گیریژن میں ادا کردی گئی ہے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق دونوں افسران 12 اکتوبر 2026 کو کوئٹہ کے قریب نواں کلی میں مشاق تربیتی طیارے کے افسوس ناک حادثے میں شہید ہوئے تھے۔نماز جنازہ میں وزیراعظم شہباز شریف، چیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار، وزیر اطلاعات و نشریات عطاتارڑ، کمانڈر نیشنل اسٹریٹجک کمانڈ، اعلیٰ سول و عسکری حکام اور شہدا کے اہل خانہ نے شرکت کی۔
اسلام آباد سے مزید