اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار) راولپنڈی پولیس کی کارروائیاں، 4 افراد کو حراست میں لے کر شراب اور اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد کر لیا۔ ، زیر حراست افراد کے خلاف کارروائیاں تھانہ چکلالہ، ریس کورس، گنجمنڈی اور روات کے علاقوں میں کی گئیں، ڈویژنل ایس پیز کا کہنا تھا کہ منشیات اور ناجائز اسلحہ رکھنے والے افراد قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے۔