اسلام آباد( رپورٹ حنیف خالد ) پنجاب میں گندم سرکاری قیمت خرید سے بھی 17 سو روپے فی چالیس کلوگرام زیادہ قیمت پر گندم مافیا محکمہ خوراک کی موجودگی میں اپنے گندم کے ذخائر لاھور، اسلام آباد، واہ کینٹ، راولپنڈی میں سوموار کی شام تک بیچتا رھا، جب کہ پشاور مارکیٹ میں گندم مزید مہنگی ہو کر 13700 روپے فی سو کلوگرام اور کراچی میں 14600 روپے فی سو کلوگرام تک چلی گئی ۔