تحصیلوں میں تعینات پولیس ملازمین کی تنخواہوں سے بگ سٹی الائونس کی کٹوتی

July 05, 2022

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر) تحصیلوں میں تعینات پولیس ملازمین کی تنخواہوں سے بگ سٹی الاؤنس کاٹ لیا گیا۔ ذرائع کے مطابق یہ الاؤنس قبل ازیں ضلع بھر کے تمام تھانوں میں تعینات پولیس ملازمین کو بھی مل رہا تھا، لیکن یکم جولائی کو راولپنڈی کی تحصیلوں مری، کہوٹہ، کلر سیداں، گوجر خان، ٹیکسلا، کوٹلی ستیاں کے تھانوں میں تعینات ملازمین کی تنخواہوں سے بگ سٹی الائونس کے نام پر12ہزار روپے کی کٹوتی یہ کہہ کر لی گئی کہ آپ سٹی سے باہر تعینات ہیں۔ تنخواہ سے ہزاروں روپے کی یکمشت کٹوتی پر ملازمین میں شدید غم و غصہ پایا جاتاہے۔