17جولائی کا سورج عوام کیلئے امید کی کرن لیکر طلوع ہوگا،ن لیگ

July 05, 2022

لاہور(خصوصی نمائندہ)مسلم لیگ ن لاہور کے جنرل سیکرٹری خواجہ عمران نذیر ،ارکان اسمبلی شائستہ پرویز ملک، علی پرویز ملک اور سیکرٹری اطلاعات عامر خان نے کہا ہے کہ17جولائی کا سورج عوام کے لئے ایک امید کی کرن لے کر طلوع ہوگا۔، انشاءاللہ مسلم لیگ ن تمام سیٹیں جیتے گی، ملک میں انتشار پھیلانے اور دن رات اہم قومی اداروں کو تنقید کا نشانہ بنانے والے عمران نیازی عوام کو بتائیں کہ انہوں نے حکومت میں آکر عوام کومہنگائی کی چکی میں کیوں پسیا تھا نوجوانوں سے روزگار کیوں چھینا ، ، نیازی عوام کویہ بتائیں کہ توشہ خانہ سے غیر قانونی گاڑی،گھڑی ودیگر سامان کس طرح چوری کئے گئے۔