سڑک کے اطراف ،پارکس میں جانوروں کی خریدو فروخت پر پابندی

July 05, 2022

لاہور(اپنے نامہ نگار سے،خصوصی رپورٹر) محکمہ داخلہ پنجاب نے صوبہ بھر میں سڑک کے اطراف ،پارکس کے علاقہ جات میں جانوروں کی فروخت پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ اس حوالے سے ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ سید علی مرتضیٰ کی ہدایت پر مخصوص کردہ جگہ کے علاوہ جانوروں کی خرید وفروخت پر پابندی عائد کرتے ہوئے صوبہ بھر میں 144 کا نفاذ عمل میں لایا گیا ہے۔ ان احکامات کا اطلاق چار جولائی سے 12 جولائی تک رہے گا ۔144 کی خلاف ورزی کرنے والے بیوپاریوں اور خریداروں کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی ۔ اس نوٹیفکیشن کے مطابق قربانی کے جانوروں کی آلائشیں ندی ،نالوں ،نہروں اور کھلی جگہوں پر بھی نہیں پھینکا جائے گا ۔