307بھکاری بچے تحویل میں لئے گئے

July 05, 2022

لاہور (نیوزرپورٹر)انسداد گداگری مہم کے تحت ریسکیو ٹیم کی جانب سے روزانہ کی بنیاد لاہور بھر میں ریسکیو آپریشن کئے جارہے ہیں۔ لاہور میں جون کے مہینے میں 307بھکاری بچوں کو ریسکیو کیا گیا۔تحویل میں لئے گئے بھکاری بچوں میں 242لڑکے اور 65لڑکیاں شامل ہیں۔پنجاب بھر میں گزشتہ ماہ کے دوران چائلڈ پروٹیکشن بیورو کے ضلعی دفاتر میں ریسکیو ٹیم نے 595بھکاری بچوں کو تحویل میں لیا گیا۔