• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سی ایچ آئی پراجیکٹ پنجاب حکومت کا ایک گیم چینجر منصوبہ ،عمران نذیر

لاہور(جنرل رپورٹر)صوبائی وزیر صحت و آبادی خواجہ عمران نذیر سے ڈائریکٹر پنجاب کاؤنٹر نارکوٹکس فورس لاہور ڈویژن لیفٹیننٹ کرنل فیصل لیاقت لک نے ملاقات کی۔ اس موقع پر سیکرٹری صحت و آبادی نادیہ ثاقب بھی موجود تھیں۔ملاقات کے دوران مریم نواز کمیونٹی ہیلتھ انسپکٹر (سی ایچ آئی) پراجیکٹ کے ڈیزائن اور اس کے مختلف تکنیکی و انتظامی امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر صوبائی وزیر صحت خواجہ عمران نذیر نے کہا کہ سی ایچ آئی پراجیکٹ پنجاب حکومت کا ایک گیم چینجر منصوبہ ہے، جو صحت کے نظام کو جدید دور کے تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے میں اہم کردار ادا کرے گا۔
لاہور سے مزید