لاہور(خبرنگار)تحفظ ناموس رسالت محاذ کاہنگامی اجلاس صدر علامہ پیر رضائے مصطفی نقشبندی کے زیرصدار ت جامعہ رسولیہ شیرازیہ میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں ملک بھر کی موجودہ صورتحال، بالخصوص سوشل میڈیا پر مقدسات کی توہین کے بڑھتے ہوئے واقعات پر تفصیلی غور کیا گیا۔اجلاس میں جنرل سیکرٹری مولانا محمدعلی نقشبندی،ترجمان صاحبزادہ پیر محمدحفیظ اظہر،ودیگر عہدیدار شریک ہوئے۔