لاہور(خبرنگار)حمایتِ اسلام خواتین کالج، نیو گارڈن ٹاؤن کےسالانہ کانووکیشن تقریب کی صدارت صدر انجمن حمایتِ اسلام، جسٹس (ر) رستم علی ملک نے کی، جبکہ مہمانِ خصوصی سینیٹر ولید اقبال تھے۔ تقریب میں میاں محمد منیر، جسٹس (ر) اقبال حمید الرحمن، ڈاکٹر شوکت علی، جسٹس (ر) سخی حسین بخاری، اسد قذافی اور دیگر ممبران و عہدیدارانِ انجمن نے بطور معزز مہمان شرکت کی۔ کانووکیشن کے دوران مختلف شعبہ جات سے فارغ التحصیل ہونے والی600طالبات میں ڈگریاں تقسیم کی گئیں، جبکہ نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی 30 طالبات کو میڈلز سے نوازا گیا۔