لاہور(خبرنگار)پنجاب یونیورسٹی اور یونیور سٹی آف گلاسگو نے ’سرکل (CIRCLE) ‘ کے عنوان سے ایک مشترکہ بین الاقوامی تحقیقی منصوبے پر عملدرآمد کا آغاز کیا ہے۔ اس منصوبے کو یونیورسٹی آف گلاسگو کے گلاسگو سینٹر برائے بین الاقوامی ترقی (GCID) کے اسمال گرانٹس فنڈ کے تحت مالی معاونت حاصل ہے۔سرکل ایک منفرد تحقیقی منصوبہ ہے جس کا مقصد جامعات میں شمولیتی تحقیقی ثقافت کو فروغ دینا، تحقیقی قیادت کو مضبوط بنانا اور ادارہ جاتی ترقی کو مؤثر بنانا ہے۔