لاہور(خبرنگار )نبی کریم ﷺکے منصب ختم نبوت کی حفاظت ا مت مسلمہ کے ایمان کی بنیاد ہے حرمت رسول ﷺ پرکسی بھی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جا سکتا، نبی اقدس ﷺ کی حرمت اور ان کی شان اقدس میں گستاخی کے خلاف پوری امت مسلمہ یک زبان ویکجا رہی ہے، ان خیالات کا اظہار عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے مرکزی ناظم تبلیغ مولانا محمداسماعیل شجاع آبادی، لاہور کے مبلغ مولانا عبدالنعیم، مولانا مولانا سید عبداللہ شاہ، مولانا سمیع اللہ نے جمعہ کے اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔