• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی 744 سکولوں کو رجسٹریشن کیلئے حتمی نوٹس بھیجوا دیا

لاہور(خبرنگار)ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی لاہور نے غیر رجسٹرڈ سکولز کیخلاف بڑا ایکشن کرتےہوئےلاہور میں 744 غیر رجسٹرڈ سکولوں کی نشاندہی کرلی۔ ایجوکیشن اتھارٹی لاہور نے متعلقہ 744 سکولوں کو رجسٹریشن کیلئے حتمی نوٹس بھیجوا دیا۔مذکورہ سکولوں کو تین روز میں رجسٹریشن حاصل کرنے کا حکم دے دیا۔ سی ای او ایجوکیشن لاہور کےمطابق متعلقہ سکول بغیر رجسٹریشن کے تعلیمی سرگرمیاں جاری رکھے ہوئے تھے،سکولوں نے احکامات پر فوری عملدرآمد نہ کیا تو انھیں سیل کردیا جائے گا۔
لاہور سے مزید