لاہور (نیوز رپورٹر) سابق نائب صدر لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری عدنان خالد بٹ نے کہا ہے کہ پاکستان کی معیشت کو درپیش چیلنجز سے مؤثر انداز میں نمٹنے اور پائیدار اقتصادی استحکام کے حصول کے لیے جامع اصلاحات کے عمل کو مزید تیز کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔