• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فرقہ واریت کو ہوا دینے والے عناصر سے سختی سے نمٹ رہے ہیں، سلمان رفیق

لاہور(جنرل رپورٹر)صوبائی وزیر و چیئرمین کابینہ کمیٹی خواجہ سلمان رفیق کی صدارت محکمہ داخلہ میں امن و امان کے حوالہ سے اہم اجلاس منعقد ہوا۔سیکرٹری داخلہ پنجاب ڈاکٹر احمد جاوید قاضی نے صوبہ بھر کے امن و امان کی تازہ صورتحال بارے بریفنگ دی۔کابینہ کمیٹی نے صوبہ بھر کے امن و امان کی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا۔کابینہ کمیٹی نے محرم الحرام کے دوران بہترین فرائض سرانجام دینے پر متعلقہ اداروں کی کاوش کو سراہا۔سوشل میڈیا پر فرقہ واریت پھیلانے والوں کی فوری گرفتاری کا حکم جاری کیاگیا۔ صوبائی وزیر و چیئرمین کابینہ کمیٹی برائے امن و امان خواجہ سلمان رفیق نے کہاکہ سوشل میڈیا پر فرقہ واریت کو ہوا دینے والے عناصر سے سختی سے نمٹ رہے ہیں۔اللہ تعالیٰ نے بین الاقوامی سطح پر مذاکرات کے حوالے سے پاکستان کو بڑی عزت و تکریم سے نوازا ہے۔
لاہور سے مزید