• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

منظور شدہ نقشوں کے بغیرتعمیرات کسی صورت برداشت نہیں، بلال یاسین

لاہور (خصوصی رپورٹر) وزیر ہاؤسنگ اینڈ اربن ڈویلپمنٹ پنجاب بلال یاسین کی زیر صدارت محکمہ ہاؤسنگ کا اہم اجلاس ہوا۔ صوبائی وزیر بلال یاسین نے نقشوں کی منظوری کے عمل کو شفاف، تیز رفتار اور آن لائن نظام سے مزید مؤثر بنانے پر زور دیا۔ پنجاب میں منظور شدہ نقشوں کے بغیر تعمیرات کسی صورت برداشت نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ صوبائی وزیر بلال یاسین نے محکمہ ہاؤسنگ کو غیر قانونی تعمیرات کے خلاف کارروائی مزید تیز کرنے کی ہدایت کردی۔ تعمیراتی منصوبوں میں متعلقہ قوانین اور بلڈنگ بائی لاز پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنایا جائے گا۔
لاہور سے مزید