پشاور، پولیس چوکی پر دستی بموں سے حملہ، 2 اہلکار زخمی

July 05, 2022

پشاور(کرائم رپورٹر) تھانہ ناصرباغ کی پولیس چوکی جمعہ خان خوڑ پر دستی بموں سے حملہ ،پولیو ڈیوٹی کے لئے آنیوالے 2پولیس اہلکار زخمی ،پولیس کاسرچ آپریشن ، متعدد مشتبہ افراد گرفتار۔ رات 2بجے نامعلوم دہشتگردوں نے 2ہینڈ گرنیڈ پھینکے، اقبال اور پولیو ڈیوٹی کے لئے مردان سے آنے والا کانسٹیبل نورالبصر نشا نہ بنے،ایس ایچ او تھانہ ناصر باغ مرتضی علی کے سی ٹی ڈی کو ارسال مراسلہ میں بتایا گیا کہ پولیس چوکی جمعہ خان خوڑمیں اتوار اور پیر کی درمیانی شب کانسٹیبل اقبال سنتری کی ڈیوٹی پر موجود تھا جبکہ باقی پولیس اہلکار سو رہے تھے، رات 2بجے کے قریب نامعلوم دہشت گردوں نے سڑک سے چوکی پر 2ہینڈ گرنیڈ پھینکے جو دھماکوں سے پھٹ گئے ۔