جھنگ: شادی سے انکار پر دوست کی بیوہ کو زندہ جلا دیا، خاتون جاں بحق

July 05, 2022

جھنگ (نمائندہ جنگ )جھنگ میں ایک شخص نے مبینہ طور پر شادی سے انکار پر دوست کی بیوہ کو زندہ جلادیا،خاتون جاں بحق ہوگئی،ملزم عمران گرفتار، نعش پوسٹمارٹم کے بعد ورثا ء کے حوالے،مقتولہ کا شوہر 3سال قبل فوت ہوچکا۔

پولیس ذرائع کے مطابق واقعہ غوثیہ کالونی میں پیش آیا جہاں عمران سعید نے اپنے دوست کی بیوہ نصرت بی بی پر اس کے گھر میں گھس کر تیل چھڑک کر آگ لگا دی جس کے باعث وہ جھلس کر جاں بحق ہو گئی اس دوران نصرت بی بی کی بیٹی والدہ کو بچاتے ہوئے زخمی ہو گئی اور اس کا ہاتھ بھی جھلس گیا۔