شہریوں کے پرزور مطالبہ پر پیپلز بس سروس کے روٹس بڑھانے کا فیصلہ

July 05, 2022

کراچی (این این آئی)سندھ پیپلز انٹرا ڈسٹرکٹ بس سروس کی مقبولیت اور شہریوں کے پرزور مطالبہ پر پیپلز بس سروس کے روٹس بڑھانے کا فیصلہ۔ کلفٹن ، ڈیفنس اور گلشن حدید روٹس پر بھی پیپلز بس سروس چلانے کا فیصلہ کر لیا گیا ۔ یہ فیصلہ صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ شرجیل انعام میمن کی زیر صدارت سندھ پیپلز انٹرا ڈسٹرکٹ بس سروس سے متعلق اجلاس میں کیا گیا ۔اجلاس میں لاڑکانہ میں بھی پیپلز بس سروس کے روٹس بڑھانے پر اتفاق کیا گیا ۔ لاڑکانہ میں پیپلز بس سروس کے 4 روٹس ہونگے ۔ ڈپٹی کمشنر لاڑکانہ کو نئی روٹس کا پلان بنانے کا ٹاسک دے دیا گیا ۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ لاڑکانہ میں 16 جولائی کو 16 بسیں چلائی جائیں گی ۔ صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن نے ہدایت دی کہ این آر ٹی سی ، انڈ پینڈنٹ ایکسپرٹ سے مل کر دو روز میں کراچی کے اضافی روٹس کا پلان مرتب کریں۔