بم کی مبینہ دھمکی، ایزی جیٹ کی پرواز کو ہسپانوی لڑاکا طیاروں نے روک لیا

July 06, 2022

راچڈیل(نمائندہ جنگ) مینورکا جانے والی ایزی جیٹ کی پرواز کو ہسپانوی لڑاکا طیاروں نے اس وقت روک لیا جب ایک 18سالہ برطانوی چھٹی منانے والے نوجوان نے مبینہ طور پر بورڈ پر بم کی دھمکی دی، نوجوان کو بحیرہ روم کی چھٹیوں کے دوران تفریح کیلئے سیاحوں کے ایک پسندیدہ جزیرے میں اترنے پر گرفتار کیا گیا تھا، ماہر افسران اور سونگھنے والے کتے حفاظتی جانچ کیلئے طیارے میں سوار ہوگئے اور تلاش کی، مذکورہ سیاح جس کے بارے میں خیال کیا جاتا ہے کہ وہ دوستوں کے ایک گروپ کا حصہ تھا جو گیٹ وک فلائٹ میں سوار ہوا تھا، اب مبینہ دھمکیوں کے بعد اسے ہزاروں پاؤنڈ کے ممکنہ جرمانے کا سامنا ہے پرواز EZY8303 پر الارم اس وقت بج گیا جب وہ لینڈنگ کے قریب پہنچی، ویڈیو فوٹیج میں دکھایا گیا ہے کہ اسے ہسپانوی فضائیہ کا F18لڑاکا طیارہ اپنی منزل تک پہنچنے سے پہلے تحویل میں لے جا رہا ہے، فائٹر زنے ایزی جیٹ کے پائلٹ پر اپنے پروں کو ٹپ کیا یہ ایک نشانی ہے جس کا مطلب ہے میرے پیچھے چلو،ہوائی جہاز کو مینورکا ہوائی اڈے پر لے جانے سے پہلے یہ ایکشن لیا گیا، سول گارڈ کے ترجمان نے تصدیق کی ہے کہ سول گارڈ نے 18 سالہ برطانوی شہری کو مینورکا میں ماہون میں عوامی خرابی کے جرم کے مبینہ مصنف کے طور پر گرفتار کیا ہے، مینورکا ہوائی اڈے کے کنٹرول ٹاور کو لندن سے جزیرے کے دارالحکومت ماہون کی طرف جانے والے طیارے پر بم کے خطرے سے آگاہ کیا گیا تھا جو ابھی تک ہوا میں تھا اور ہوائی اڈے کے قریب تھا،یہ دھمکی ایک سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر بھیجی گئی، طیارہ اترنے کے بعد اسے مرکزی ٹرمینل اور دوسرے طیارے سے دور ایک علاقے میں لے جایا گیا،سول گارڈ نے ایک خصوصی آپریشن کا اہتمام کیا جس میں بم ڈسپوزل ماہرین کے ساتھ ساتھ سونگھنے والے کتوں اور دیگر افسران کو متحرک کیا گیا، جنہوں نے طیارے کے گرد ایک محفوظ دائرہ بنایا،مسافروں کو نیچے اتارا گیا اور پروٹوکول قائم کیا گیا جب تک کہ پولیس اس بات کی تصدیق کرنے میں کامیاب نہ ہو گئی کہ یہ بم کی ایک جھوٹی افواہ تھی، ذمہ دار شخص کی شناخت سوشل میڈیا پر پانچ دیگر ساتھیوں کے ساتھ بطور گواہ کی گئی، انہیں پولیس اسٹیشن لے جایا گیا تاکہ افسران صورتحال کو واضح کر سکیں تاہم فوری طور پر یہ واضح نہیں ہو سکا کہ آیا نامعلوم نوجوان بند عدالت میں سماعت کے دوران جج کے سامنے پیش ہو چکا ہے اور اب وہ کہاں ہے، توقع ہے کہ اسے ایک بڑے معاوضے کے بل کا سامنا کرنا پڑےگا جس میں پولیس وملٹری آپریشن کے اخراجات شامل ہوں گے، پولیس ذرائع نے اس بات کی تصدیق کی کہ اگر اسے مجرم قرار دیا گیا تو اسے پولیس آپریشن کے لیے ٹیب اٹھانا پڑے گا، مبینہ طور پر مسافروں کو چار گھنٹے تک ٹرمک پر رکھا گیا جب کہ طیارے کو چیک آؤٹ کیا گیا، ایزی جیٹ کے ترجمان نے کہا کہ مسافروں اور عملے کی حفاظت اور سلامتی ہمیشہ ایزی جیٹ کی اولین ترجیح ہوتی ہے ہم مسافروں کو درپیش پریشانی میں تعاون پر شکریہ اداکرنا چاہیں گے۔