اینٹی کرپشن نے بزدار کے سابق پرنسپل سیکریٹری کو آج طلب کرلیا

July 06, 2022

لاہور(این این آئی) محکمہ اینٹی کرپشن پنجاب نے سابق وزیراعلی سردارعثمان بزدار کے سابق پرنسپل سیکرٹری طاہر خورشیدکو رشوت وصولی کے الزام میں آج ( بدھ ) کوصبح 11بجے طلب کرلیا۔ طاہر خورشید پرسرکاری منصوبوں ‘ ٹرانسفرپوسٹنگز، ٹینڈرز اوراضافی فنڈز کی منظوری کیلئے مبینہ طور پر کروڑوں روپے رشوت لینے کا الزام ہے۔اینٹی کرپشن حکام کا کہنا ہے کہ چیف انجینئر سی اینڈ ڈبلیو وسیم طارق کو گزشتہ ماہ گرفتار کیا گیا تھا۔حکام کے مطابق طاہر خورشیدپر پیسے لیکر افسران کی ٹرانسفر و پوسٹنگ کرنے کا بھی الزام ہے۔