کمشنر کا بارش کے دوران نالہ لئی کے مختلف مقامات کا ہنگامی دورہ

July 06, 2022

راولپنڈی(نمائندہ جنگ) کمشنر راولپنڈی نور الامین مینگل نے بارش کے دوران نالہ لئی کے مختلف مقامات کا ہنگامی دورہ کیا اور بارش کے باعث طغیانی کے خدشہ کے پیش نظر کئے جانے والے انتظامات کا جا ئزہ لیا۔ انہوں نے نالہ لئی میں طغیا نی کے خد شہ کی وجہ سے متعلقہ اداروں کو ہائی الرٹ کر دیا، ڈپٹی کمشنر طاہر فاروق اور واسا، آر ڈبلیو ایم سی اور راولپنڈی میٹرو پولیٹن کارپوریشن کے متعلقہ افسران بھی ان کے ہمراہ تھے۔ کمشنر نے کہا کہ کسی بھی صور تحال سے نمٹنے کے لئے انتظامیہ، پی ڈی ایم اے اور ر یسکیو 1122 تمام انتظامات مکمل ر کھیں، انہوں نے کہا کہ پا نی کی سطح کو مسلسل مانیٹر کیا جا رہا ہے اور واسا کی مشینری مسلسل حرکت میں ہے۔ انہوں نے کہا کہ رتہ امرال، کٹا ریاں، ٹیپو روڈ، ڈھوک نجو، گوا لمنڈی اورضیا ء الحق کا لونی کے علاقوں میں خصوصی تو جہ دی جائے۔