راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)اسلام آباد پولیس نے سنگین جرائم میں ملوث عدالتی مفروران اور اشتہاریوں سمیت 31جرائم پیشہ عناصر کو گرفتار کرلیا، اسلام آباد پولیس ٹیموں نے منشیات فروشی اور غیر قانونی اسلحہ رکھنے میں ملوث 13 ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے 440گرام آئس، 635 گرام چرس،دو کلاشنکوف اور مختلف بور کے 12 عدد پستول معہ ایمونیشن برآمد کئے ،گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی گئی جبکہ مجرمان اشتہاری،سابقہ ریکارڈ یافتہ اور عدالتی مفرروان کی گرفتاری کیلئے چلائی جانے والی خصوصی مہم کے دوران 18 مجرمان کی گرفتاری بھی عمل میں لا ئی گئی۔