• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راولپنڈی ،عدالت کی منشیات کے تین سمگلروں کو 27 برس قید

راولپنڈی (نمائندہ جنگ) راولپنڈی کی سیشن عدالتوں نے منشیات مقدمات کے تین ملزمان کو مجموعی طور پر 27برس قید اور دو لاکھ 80 ہزار روپے جرمانے کی سزائیں سنادیں، نیوٹاؤن پولیس نے گزشتہ سال اپریل میں ملزم شاہد محمود کو ایک کلو 560 گرام چرس برآمد ہونے پر گرفتار کیا تھا، اسی طرح تھانہ صدر بیرونی پولیس نے گزشتہ سال اپریل میں ایک کلو 680 گرام چرس ملنے پر عیسیٰ خان اور تھانہ سول لائن پولیس نے ایک کلو 280 گرام چرس برآمدگی پر مئی 2024 میں محمد علی کو حراست میں لیا تھا۔
اسلام آباد سے مزید