• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جڑواں شہروں میں شہری رکشہ اور 15 موٹرسائیکلوں، 26 موبائل فونز سے محروم

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)جڑواں شہروں میں شہری رکشہ اور 15 موٹرسائیکلوں،26 موبائل فونز سے محروم ہوگئے۔اسلحہ کی نوک پر متعدد ڈکیتیاں،ڈاکو موٹرسائیکل،موبائل فونز، نقدی و قیمتی اشیاء چھین لی گئیں۔تفصیلات کے مطابق راولپنڈی کے شہری مختلف وارداتوں میں 12موٹرسائیکلوں ایک رکشے ،26موبائل فونز،نقدی ،مویشیوں اور دیگر اشیاء سے محروم ہوگئے ،تھانہ سٹی کے علاقہ میں پارکنگ پلازہ ،تھانہ سول لائنزکے علاقہ لال کڑتی ،تھانہ ٹیکسلاکے علاقہ موہڑہ مراد ،تھانہ ٹیکسلاکے علاقہ عثمان کھٹڑ ،تھانہ مندرہ کے علاقہ سکھو موڑ اورتھانہ کہوٹہ کے علاقوں میں ڈاکو ئوں نے موبائل فونز،نقدی و قیمتی اشیاء چھین لیں ،بینک روڈ ،مسہ کسوال ،کلری ،ساگری موڑ میں نامعلوم چور لاکھوں روپے اور قیمتی اشیاءچوری کرکے لے گئے ۔ ادھراسلام آباد کے شہری مختلف وارداتوں میں 3موٹرسائیکلوں ،موبائل فونز اور نقدی وغیرہ سے محروم ہوگئے ،تھانہ شہزاد ٹاؤن کے علاقہ ،تھانہ سنبل اور تھانہ لوہی بھیر کے علاقوں میں شہریوں کے موٹرسائیکل چوری کرلئے گئے ،تھانہ کراچی کمپنی، تھانہ رمنا کے علاقہ ،تھانہ کراچی کمپنی اور تھانہ نون کے علاقوں میں وارداتوں کی رپورٹ ہوئیں۔
اسلام آباد سے مزید