• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آریہ محلہ کی گلی نمبر 17 شدید پانی کی قلت سے دوچار

راولپنڈی(جنگ نیوز)آریہ محلہ کی گلی نمبر 17 لیاقت باغ اس وقت شدید پانی کی قلت سے دوچار ہیں۔اس گنجان ترین گلی میں لوگ پانی کی بوند بوند کو ترس اٹھے۔ واسا کے مطابق ایک گھنٹہ پانی کی سپلائی دی جاتی ہے جو کہ اونٹ کے منہ میں زیرہ کے برابر ہے۔ اس کے برعکس دوسری گلیوں میں پانی کی سپلائی 2 سے 4 گھنٹے تک جاری رہتی ہے۔ گلی کے رہائشی شہزاد احمدجدون ، زیب عابد، ملک نعیم شوکت اعوان کا ایک وفد بھی واسا کے دفتر پانی کی شکائیت لے کر گیا تھا لیکن ان کی کوئی شنوائی نہ ہوئی۔
اسلام آباد سے مزید