راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)اسلام آباد پولیس نے وفاقی دارالحکومت کے مختلف علاقوں میں گرینڈ سرچ اینڈ کومبنگ آپریشنز میں 9مشکوک افراد کو حراست میں لے لیا، زونل ایس پیز کی زیرنگرانی مختلف علاقوں میں گرینڈ سرچ اورکومبنگ آپریشن کیے گئے،اس دوران 200 افراد، 100 گھروں، 27 دکانوں ، تین ہوٹلوں ،89 موٹر سائیکلوں اور 33 گاڑیوں کو چیک کیا گیا جبکہ جانچ پڑتال کیلئے 9 مشکوک افراد، 20 موٹر سائیکلوں اوردو گاڑیوں کو مختلف تھانہ جات منتقل بھی کیا گیا۔مزید براں غیر قانونی اسلحہ رکھنے میں ملوث ملزمان کو گرفتار کر کے مختلف بور کے دو پستول معہ ایمونیشن بھی برآمد کئے گئے ۔