نو سر باز ٹائر پھٹنے کا جھانسہ دیکر گاڑی سے بیگ لے اڑے

July 06, 2022

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)چوروں نے وارداتوں کے لئے نت نئے طریقے ایجادکرلئے ،تھانہ کینٹ کے علاقہ میں عین الصباء چوہڑ چوک سے مال روڈ پر آ رہی تھیں کہ اچانک ایک موٹر سائیکل پر دو لڑکے آئے جنہو ں نے اسے آواز دی کہ گاری کا ٹائر پھٹ گیا ہے جب وہ گاڑی سے اتر کر ٹائر چیک کرنے لگیں تو مذکورہ لڑکے ان کی گاڑی کا دروازہ کھول کر پچھلی سیٹ پرپڑابیگ اٹھاکر فرارہوگئے جس میں ڈیڑھ لاکھ روپے ، سونا مالیتی 4 لاکھ روپے ،2 موبائل ،چیک بکس، شناختی کارڈ، ڈرائیونگ لائسنس اورگاڑی کی رجسٹریشن بک تھی ۔ ادھر تھانہ آراے بازارکے علاقہ میں اویس نعیم اپنا موٹر سائیکل فروخت کیلئے 22نمبر موٹر سائیکلوں کی مارکیٹ میں آیا وہاں موجود ایک نا معلوم شخص چیک کرنے کے بہانے موٹر سائیکل لے کر فرار ہو گیا۔