ملک میں نظام مصطفےٰ طرز کا صدارتی نظام لایا جائے، جمعیت امامیہ پاکستان

July 06, 2022

اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار) جمعیت امامیہ پاکستان نے ملک میں نظام مصطفےٰ کی طرز کے صدارتی نظام کے نفاذ کا مطالبہ کردیا ۔جمعیت امامیہ پاکستان کے سربراہ علامہ غلام اکبر ساقی نے نیشنل پریس کلب میں سیکرٹری جنرل سید سبطین شیرازی کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پارلیمانی نظام جمہوریت ناکام ہو چکا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں متحد ہو کر اسلام اور ملک دشمن قوتوں کی سازشوں کو ناکام بنانا ہو گا۔انہوں نے کہا کہ حکومت اور انتظامیہ محرم الحرام میں عزاداری کے جلوسوں، مجالس کو تحفظ فراہم کرنے کے لیے سکیورٹی کے بہتر انتظامات کریں ۔