پانی کے ٹینک میں گر کر بچہ اور سر پر وزنی چیز گرنے سے مزدور جاں بحق

July 07, 2022

کراچی (اسٹاف رپورٹر)سرجانی ٹاون میں پانی کے ٹینک میں گر کر بچہ جاں بحق جبکہ مچھر کالونی میں سر پر وزنی چیز گرنے سے مزدور جاں بحق ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق سرجانی تھانے کی حدود سرجانی سرجانی یارو گوٹھ مراد گوٹھ کے قریب گھر میں پانی کےٹینک میں 8سالہ ازان ڈوب گیا، اطلاع ملنے پر ریسکیو عملے نےبچے کی لاش نکا ل کر عباسی اسپتال منتقل کی ، ڈاکس تھانے کی حدود مچھر کالونی لکڑاگودی کےقریب سرپروزنی چیزگرنے سےایک مزدور رسول بخش جاں بحق ہو گیا ۔