احتساب عدالت، وزیراعلیٰ کے سیکرٹری سلیم باجاری عدم پیشی پر طلب

July 07, 2022

حیدرآباد ( بیورو رپورٹ) احتساب عدالت نمبر 2حیدرآباد کے جج محبوب علی دایو نے وزیراعلیٰ سندھ کے پرائیویٹ سیکرٹری سلیم باجاری نیب کے طلبی کے نوٹس کے باوجود پیش نہ ہونے پر بدھ کو حکم دیا ہے کہ وہ نیب افسران کے سامنے آمدنی سے زائد اثاثے رکھنے کے الزامات کی تفتیش کیلئے پیش ہوں، بصورت دیگر ان کی عبوری ضمانت کی درخواست مسترد کردی جائے گی جسکے بعد عدالت نے کیس کی سماعت ملتوی کردی ہے۔