بھارت: غیر محفوظ فضائی سفر، بھارتی ایئر لائن کو قانونی کارروائی کا سامنا

July 07, 2022

ممبئی (اے ایف پی)بھارتی ایئر لائن اسپائس جیٹ کو قانونی کارروائی کا سامنا ہے ، ڈائریکٹر جنرل سول ایوی ایشن نے بھارتی فضائی کمپنی اسپائس جیٹ کو نوٹس جاری کیا ہے کہ وضاحت کرے کہ گزشتہ دو ماہ کے دوران نصف درجن واقعات میں فضائی تحفظ کی خلاف ورزی کے واقعات رپورٹ ہوئے ہیں اورصرف منگل کو دو واقعات ہوئے ہیں جن میں اسپائس جیٹ کے طیارے کو پاکستان کے ایئر پورٹ کراچی میں ہنگامی لینڈنگ کرنی پڑی دوسرا یہ کہ منگل کو ہی طیارے کو ممبئی ایئر پورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کرنی پڑی کیونکہ اس کے کا پٹ میں نامعلوم وجہ سے دھنواں بھر گیا تھا اور ایک اور واقع میں طیارے کے ونڈ اسکرین میں کریک ہوا ہے۔ انڈین سول ایوی ایشن حکام نے کہا ہے کہ اسپائس جیٹ بھارت کی ڈومیسٹک سروس کا 10 فیصد حصہ رکھتی ہے اور گزشتہ دو ماہ میں چھ کے قریب حادثات رونما ہوچکے ہیں۔