• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فلسطینی اتھارٹی نے حماس کے غیر مسلح ہونے کی حمایت کردی

کراچی (نیوز ڈیسک) فلسطینی اتھارٹی نے حماس کے غیر مسلح ہونے کی حمایت کردی۔ فتح رہنما جبریل رجوب کا کہنا تھا غزہ اور مغربی کنارے میں “ریاست کے اندر ریاست” یا مسلح گروہوں کی کی کوئی گنجائش نہیں، حماس کو سیاسی عمل کا حصہ بننے کیلئے پی ایل او کے سیاسی پروگرام، اسرائیل کو تسلیم کرنا ہوگا، یروشلم پوسٹ کی خصوصی رپورٹ کے مطابق فلسطینی اتھارٹی (پی اے) نے حماس سمیت تمام فلسطینی مسلح گروہوں کے غیرمسلح ہونے کی حمایت کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ غزہ اور مغربی کنارے میں “ریاست کے اندر ریاست” یا ملیشیاؤں کی کوئی گنجائش نہیں۔
اہم خبریں سے مزید