• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مریخ پر انسان بھیجنے کا خواب ٹرمپ نے تاریخی منصوبہ پیش کردیا

کراچی (نیوز ڈیسک) مریخ پر انسان بھیجنے کا خواب، ٹرمپ نے تاریخی منصوبہ پیش کردیا۔ ایلون مسک کے ساتھ مل کر امریکی صدر نے اسپیس پروگرام میں نئی بلند پرواز منصوبہ بندی کا اعلان کیا۔ نیو ڈیلی کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک تاریخی منصوبہ پیش کیا ہے جس کے تحت وہ چاہتے ہیں کہ امریکہ کی قیادت میں پہلے انسان مریخ پر اتارے جائیں۔ اس منصوبے میں ٹیکنالوجی کے ارب پتی اور اسپیس ایکس کے بانی ایلون مسک بھی شامل ہیں۔ اگرچہ یہ ہدف انتہائی بلند اور مشکل سمجھا جا رہا ہے، لیکن اس اقدام سے امریکہ کے خلائی پروگرام میں بڑی تبدیلیاں آئیں گی اور اسپیس ایکس کمپنی کے اثر و رسوخ میں اضافہ ہوگا۔ ناسا پہلے ہی وفاقی سطح پر ٹرمپ کی اصلاحاتی کوششوں اور ایجنسی میں اسپیس ایکس کے اہم اہلکاروں کی بڑھتی ہوئی طاقت کے اثرات سے متاثر ہو چکی ہے، اور اس منصوبے کے ذریعے امریکی خلائی پروگرام کی سمت اور وسائل میں نمایاں تبدیلی متوقع ہے۔
اہم خبریں سے مزید